0

انڈونیشیا پاک فضائیہ کے ساتھ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے میں دلچسپی ظاہر کرتا ہے

انڈونیشیا نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پاک فضائیہ کے ساتھ تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے انڈونیشیا کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر پرابوو سوبیانتو سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ برادرانہ شراکت داری پر زور دیا۔ صدر پرابوو نے پاک فضائیہ کے جدید تربیتی نظام اور انڈونیشیا کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پی اے ایف کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے انڈونیشیا کے وزیر دفاع اور عسکری قیادت سے بھی اہم ملاقاتیں کیں اور انہیں تمام مقامات پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فضائی افواج نے مشترکہ تربیتی پروگراموں اور پیشہ ورانہ تبادلوں پر اتفاق کیا جب کہ ابھرتے ہوئے ایرو اسپیس ڈومینز میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ انڈونیشین ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے جنگی تجربے کی تعریف کی اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو انڈونیشین ایئر فورس کا اعلیٰ ترین میڈل آف آنر دیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مشترکہ ملاقاتوں میں دفاع اور سیکیورٹی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں