2

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، سفیر

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا جلد پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔

ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں بریفنگ دیتے ہوئے سفیر احمد فاروق نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی دفاعی معاہدے نے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی جہت دی ہے اور ان مضبوط تعلقات کے مثبت اثرات پاکستان کی معیشت پر نظر آ رہے ہیں۔

سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور ٹیکسٹائل سمیت آٹھ شعبوں میں معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

احمد فاروق نے کہا کہ سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات تاریخی بلندی پر پہنچ گئی ہیں، 2025 کے دوران 500,000 پاکستانی ورکرز سعودی عرب پہنچے۔ اس وقت مملکت میں 30 لاکھ سے زائد پاکستانی ورکرز کام کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں